مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں ڈنمارک کے عارضی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے کوپن ہیگن میں ایرانی سفارتخانہ پر4 معاند افراد کے حملہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے شمال مشرقی یورپی ممالک کے ڈائریکٹر نے ڈنمارک کے سفیر کی عدم موجودگی میں ڈنمارک کے عارضی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اور ڈنمارک میں ایرانی سفارتخانہ پر اسلامی انقلاب کےمخالف 4 افراد کے حملے پر شدید احتجاج کیا اور اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا۔ڈنمارک کے ناظم الامور نے اس واقعہ پر افسوس اور معذرت کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے احتجاج کوجلد از جلد ڈنمارک کی حکومت تک پہنچانے اور اس کے نتائج سے ایرانی حکام کو آگاہ کرنے کا وعدہ کیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں ڈنمارک کے عارضی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے کوپن ہیگن میں ایرانی سفارتخانہ پر4 معاند افراد کے حملہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔
News ID 1863288
آپ کا تبصرہ